ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں شکست کی ذمہ داری بلے بازوں پر ڈال دی
جمعرات 19 نومبر 2015 21:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں شکست کی ذمہ داری بلے بازوں پر ڈا لتے ہوئے کہا ہے کہ غلط موقعوں پر رن آوٹ ہونا اور وکٹیں گنوانے کے باعث میچ ہارے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میں ابھی کافی وقت پڑا ہے۔
(جاری ہے)
قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی جانب سے سیزن کے پہلے میچ میں شرکت کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے میں ابھی کافی وقت پڑا ہے چھے سات ماہ بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچیں گے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے میں شکست کی بنیادی وجہ غلط موقعوں پر رن آوٹ ہونا بنی جبکہ سیریز جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس کر نا پڑے گا۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں متوقع طور پر شرکت کرنے والے قومی مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کی وجہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا تھی تاکہ آئندہ آنے والے سالوں میں ہم دونوں فارمیٹ کی بہترین ٹیمیں بنا سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.