احمد شہزاد کو انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 22:27

احمد شہزاد کو انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد کو انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ کیلئے احمد شہزاد کو افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل احمد شہزاد سیریز کے تینوں میچوں میں نہیں کھیلایا گیا تھا۔ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ احمد شہزاد اور وقار یونس کے درمیان سرد جنگ کے باعث احمد شہزاد اب تک پلینگ الیون میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔ تاہم اب دونوں کے مابین سرد جنگ کا خاتمہ ہو جانے کے بعد احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔