Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کا الیکشن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا، تحریک انصاف ن لیگ 12 ، 12 نشستوں پر کامیاب

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 23:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کا الیکشن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا، ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کا الیکشن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب موصول ہونے والے تازہ ترین نتیجے کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کا الیکشن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی کل 29 نشستوں پر تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں جماعتیں ایک جتنی 12 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ جبکہ 5 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات