Live Updates

عمران خان کے آبائی حلقے عیسیٰ خیل میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا ،تحریک انصاف 16 میں سے 15 نشستیں ہار گئی تحریک انصاف کے سربراہ کے قریبی عزیز عبدالرحمن ببلی کو بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعرات 19 نومبر 2015 23:09

عمران خان کے آبائی حلقے عیسیٰ خیل میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا ..

میانوالی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء ) پنجاب بلدیاتی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے میں ہونیوالی پولنگ پاکستان تحریک انصاف کو صوبے کے دیگر شہروں کے علاوہ عمران خان کے آبائی حلقے عیسیٰ خیل میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پی ٹی آئی 16 میں سے 15 نشستیں ہار گئی ، تحریک انصاف کے سربراہ کے قریبی عزیز عبدالرحمن ببلی کو بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ ہوئی ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبے بھر میں آزاد امیدوار پہلے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر رہی ۔ پاکستان تحریک انصاف کو صوبے بھر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی ٹی آئی کسی شہر میں بھی واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے آبائی حلقہ عیسیٰ خیل میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی اور اسے 16 میں سے 15 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی عزیز عبدالرحمن ببلی کو بھی مخالف امیدوار نے بدترین شکست دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات