پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ آج ہوگا

جمعہ 20 نومبر 2015 11:12

پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ آج ہوگا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) پاکستان اور انگلینٖڈ کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج شام 4 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا ، قومی ٹیم کیلئے عزت بچانے اور سیریز برابر کرنے کا آخری موقع ہے ۔ دبئی کا میدان مد مقابل ہوں گے انگلینڈ اور پاکستان ون ڈے سیریز کے چوتھے اور اہم میچ میں شاہین انگلینڈ کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے ناکامی کا داغ دھونے کیلئے گراؤنڈ میں اتریں گے ۔

انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر براجمان گرین شرٹس سیریز میں صرف ایک میچ ہی جیت پائے ۔

(جاری ہے)

ناقص فیلڈنگ اور رن آؤٹس نے پاکستان کو جیت سے دور کیا ۔ انگلینڈ نے قومی ٹیم کی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور انہیں شرمناک شکست کا مزہ چکھایا ۔ پاکستان کیلئے سیریز میں عزت بچانے کا واحد راستہ آخری میچ میں کامیابی ہے ۔ باؤلرز تو اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں ، بلے بازوں کو بھی جان لگانا ہو گی ، اظہر علی سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہوگی ۔ پاکستان کو دبئی میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ضرورت ہے جبکہ حریف ٹیم کا ٹاپ آرڈر جلد قابو کر کے بھی پریشر ڈالا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب انگلش شیر دبئی ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتے ہیں ۔