بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

جمعہ 20 نومبر 2015 11:22

بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میرا بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، بھارت میں اشتہار کی شوٹنگ کیلئے جاچکی ہوں لیکن وہاں کام کرنے کی خواہاں نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فلموں سے زیادہ ٹی وی میں کام کرنا پسند کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ڈراموں کا وہ معیار نہیں رہا جس سے وہ میں ناخوش ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ڈراموں کا معیار دوبارہ پہلے کی طرح بنانے کی خواہاں ہوں۔