کرکٹ میں پیسہ ہے مگر پیسے کیلئے بھارت نہیں جانا چاہیے ،توقرضیاء

جمعہ 20 نومبر 2015 11:56

کرکٹ میں پیسہ ہے مگر پیسے کیلئے بھارت نہیں جانا چاہیے ،توقرضیاء

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت جاکر ہرگز نہیں کھیلنا چاہیے ،بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے لیکن وہ بھی اپنے بورڈ اور حکومت کے فیصلے کی منتظر ہےجبکہ پاکستان کو بھارت کیخلاف سیریز نیوٹرل مقام پر ہی کھیلنی چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے پیرس واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی اس ایل کے بیرون ملک انعقاد سے ہم خود یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارا ملک محفوظ نہیں ہے ۔ عمر اکمل کے معاملے پر توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا رپورٹس پر انہیں ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا جانا چاہیے تھا ، قومی کرکٹر کے مسئلے پر کرکٹ بورڈ ”ماما” بنا ہوا ہے ۔ سابق چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کا نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے لیکن ہر نئے کھلاڑی کو اپنی پر کارکردگی دکھانے کیلئے 2 ، 3 میچز ضرور ملنے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :