پوری دنیا میں پرفارم کیا مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے وہ کسی خطے میں نہیں آتا ‘ غلام عباس

جمعہ 20 نومبر 2015 12:13

پوری دنیا میں پرفارم کیا مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) نامور گلوکار غلام عباس نے کہا ہے کہ میں نے پوری دنیا میں پرفارم کیا ہے مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے وہ دنیا کے کسی خطے میں نہیں آتا ، لیجنڈ گلوکار مہدی حسن بھی یہ کہا کرتے تھے کہ جس فنکار نے لاہوریوں سے داد حاصل کر لی ان کو کسی اور جگہ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور حقیقی معنوں میں جن فنکاروں کو عروج ملا ہے اس کا آغاز لاہور سے ہی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے اعزاز میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس نے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان ہمیشہ آگے رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے گلوکار بھارت میں جا کر پرفارم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے اور میں بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی فضاء پیدا ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :