بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ، پاکستان سے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے سے صاف انکار

جمعہ 20 نومبر 2015 14:44

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ، پاکستان سے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے سے ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان نے کسی نیوٹرل مقام پر کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز صرف بھارت میں کھیلی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کے ہر روز سامنے آنے والے نت نئے بیانات سے تنگ آگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے یہ اعلان کر نے کا فیصلہ کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کی ہماری اپنی وجوہات ہیں جو میڈیا کے سامنے نہیں لائی جاسکتی ہیں۔یاد رہے کہ شہریار خان د و ٹوک الفاظ میں کہ چکے ہیں کہ پاکستانی ٹیم دو بار بھارت کا دورہ کر چکی ہے اور اب میزبانی کی باری ہماری ہے ،بھارت کو یو اے ای میں ہم سے سیریز کھیلنا ہوگی ۔