چوتھا ون ڈے : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ،احمد شہزاد کی واپسی

جمعہ 20 نومبر 2015 15:33

چوتھا ون ڈے : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ،احمد ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) 4ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے اور آخری ایک روزہ مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز جیتنے کا اس سے اچھا موقع ملنا مشکل ہے ،پوری کوشش کریں گے کہ آج کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں ۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھاکہ ان کی ٹیم کے آخری میچ میں عمدہ پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ظفر گوہر اور افتخار احمد کی جگہ احمد شہزاد اور یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔