انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
جمعہ 20 نومبر 2015 16:03
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20نومبر- 2015ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ کیلئے انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ سلیکٹرز نے نک کامپٹن، گیری بیلنس، کرس ووکس اور مارک فوٹیٹ کو ان کی حالیہ فرسٹ کلاس کارکردگی کی بنیاد پرٹیم میں شامل کرلیا لیکن آؤٹ آف فارم اور اوسط درجے کی کارکردگی کے علاوہ انجریز میں مبتلا کھلاڑیوں این بیل، اسٹیون فن، مارک ووڈ اور عادل رشید کو ڈراپ کردیا گیا ۔
انگلش ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ توقع ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں معین علی کی ناکام آزمائش کے پیش نظر الیکس ہیلز جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں الیسٹرکک کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔(جاری ہے)
اعلان کردہ انگلش ٹیم کپتان الیسٹرکک، معین علی، جیمز اینڈرسن، جانی بیئراسٹو، گیری بیلنس، اسٹوارٹ براڈ، جوز بٹلر، نک کامپٹن، مارک فوٹیٹ،الیکس ہیلز، کرس جورڈن، سمیت پٹیل، جو روٹ، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر اور کرس ووکس پر مشتمل ہے ۔
انگلش سلیکٹر جیمز وٹیکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ این بیل ورلڈ کلاس پلیئر ہیں جنہیں نظرانداز کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن بہتر یہی سمجھا گیا کہ فارم کی بحالی کیلئے انہیں تھوڑا عرصہ آرام دیا جائے تاکہ وہ اپنی خامیوں پر کام کر سکیں جو ان کیلئے مشکلات کا باعث بنتی رہی ہیں۔ عادل رشید جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر کامیاب نہیں ہوں گے لہٰذا انہیں ڈراپ کر کے انگلش فاسٹ بالنگ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ ایک مضبوط حریف ہوگی جس کا مقابلہ اچھی ٹیم ہی کر سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.