اسلام آباد : سول ملٹری کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 نومبر 2015 16:10

اسلام آباد : سول ملٹری کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، وفاقی وزیر داخلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 نومبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سول ملٹری کو کوئی بھی تقسیم نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان میں کوئی دراڑ ڈال سکتا ہے نہ جانے لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ، سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں اور ہمارا موقف بھی قومی مفاد میں ہے. انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ پہلے سے طے تھا .

(جاری ہے)

آرمی چیف کے تمام دورے مشاورت سے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے آواز اُٹھاؤں گا، ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا ک سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا البتہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں ہیں ان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا جائے گا. چوہدری نثار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے بریفنگ دوں گا. انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فنڈز بحال کر دئے گئے ہیں ، جس کے بعد 6 ماہ میں نیکٹا کو فعال کر دیا جائے گا.