شلپا شیٹی بولی ووڈ میں واپسی کیلئے پر تولنے لگیں

جمعہ 20 نومبر 2015 16:56

شلپا شیٹی بولی ووڈ میں واپسی کیلئے پر تولنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی گزشتہ آٹھ سالوں سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیا ر کیے ہوئے ہیں۔تاہم حالیہ انٹریو کے دوران اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جلد بڑی سکرین پر جلوے بکھیرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی ایک فلموں کے سکرپٹ پڑھ رہی ہیں لیکن تاحال انھیں اپنے معیار کے مطابق کوئی کردار پسند نہیں آسکا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کوآخری مرتبہ فلم ”دوستانہ“ کے ایک گانے میں دیکھا گیا تھا۔40سالہ اداکارہ کی بطور ہیروئن آخری فلم ”اپنے“2007ء میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔ بعد ازاں شلپا شیٹی نے2009ء میں راج کندرا نامی بزنس مین سے شادی کر نے کے بعد بولی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔اداکار ہ نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے بولی ووڈ میں واپس آنے کی خواہش شدت سے تڑپا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے جلد کوئی فلمساز انھیں کسی اچھے کردار کیلئے لازماً اپنی میں کام کی پیشکش کرے گا