گلوکارہ اڈیل کے گانے ریلیز سے پہلے چوری

جمعہ 20 نومبر 2015 17:06

گلوکارہ اڈیل کے گانے ریلیز سے پہلے چوری

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم ٹوئنٹی فائیو کے گانے ریلیز سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے، گلوکارہ کی البم کل ریلیز ہونا ہے،گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ اڈیل کی نئے آنے والی البم ٹوئنٹی فائیو کے کچھ گانے چوری ہوگئے، جنہیں ریلیز سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا،انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے والے گیارہ گانوں کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا، جس کے بعد گانوں کو انٹرنیٹ سے ہٹادیا گیا،اڈیل کی البم ٹوئنٹی فائیو کل ریلیز ہونا ہے، جس کی امریکا میں پہلے ہفتے ہی اٹھارہ لاکھ کاپیاں فروخت ہو سکتی ہیں،ٹوئنٹی فائیو دوہزار گیارہ کے بعد اڈیل کی پہلی البم ہے۔