عمر اکمل پولیس رپورٹ میں بیگناہ قرار ، پی سی بی نے کلین چٹ دیدی

پولیس رپورٹ پر عمر اکمل کو کلیئر قرار دیا گیا ،انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ، پی سی نوٹس نہ لیتا تو تنقید ہوتی ، بھارت معاہدے کی پاسد اری کرے،معاہدے سے ہٹ کر کوئی سیریز نہیں کھیلیں گئے،بھارت کا موقف آنے پر حکومت سے بات کریں گے،پی سی بی گوننگ باڈی کے چیئر مین نجم سیٹھی

جمعہ 20 نومبر 2015 19:03

عمر اکمل پولیس رپورٹ میں بیگناہ قرار ، پی سی بی نے کلین چٹ دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) پولیس رپورٹ میں بیگناہ قرار پا نے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی سلیکشن کمیٹی نے عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف ٹی 20ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ایکسپریس نیوز نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی نائٹ پارٹی میں شرکت سے متعلق حیدر آباد پولیس کی رپوٹ پی سی بی کو مل گئی ہے ، رپورٹ میں عمر اکمل کوبے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی گوننگ باڈی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں عمر اکمل کو کلیئر قرار دیا گیا ،انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اگر پی سی نوٹس نہ لیتا تو تنقید ہوتی ،بورڈ نے خود ابھی عمر اکمل کیخلاف انکوائری کروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اور حکومر کا موقف ہے کہ بھارت معاہدے کی پاسد اری کرے،معاہدے سے ہٹ کر کوئی سیریز نہیں کھیلیں گئے،بھارت کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کھیلنے کا معاہدہ تھا ، بھارت کا موقف آنے پر حکومت سے بات کریں گے ۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر سلیکشن کمیٹی نے عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔