ورلڈ سنوکرمیں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی،سابق چیمپئن محمد آصف بھی باہر

جمعہ 20 نومبر 2015 19:04

ورلڈ سنوکرمیں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی،سابق چیمپئن محمد ..

غروقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف پری کوار ٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

مصرکے شہرغروقہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے چار کیوئسٹ محمد آصف، محمد سجاد، شہرام چنگیزی اور عبدالستار نے شرکت کی لیکن کوئی بھی کیوئسٹ آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکا۔محمد سجاد، شہرام چنگیزی اور عبدالستارناک آؤٹ مرحلے کے آغاز میں ایونٹ سے باہرہوگئے۔ محمد آصف نے شاندار کھیل پیش کرکے پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی جہاں انہیں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ نے سخت مقابلے کے بعد پانچ چار کے اسکورسے ہراکرٹائٹل کی دوڑسے باہرکردیا۔

متعلقہ عنوان :