پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ، کالیکی منڈی میں ملازم نے مالک کو شکست سے دوچار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 19:33

پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ، کالیکی منڈی میں ملازم نے ..

کالیکی منڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں کالیکی منڈی میں ملازم نے مالک کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بہت حد تک مکمل کیے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے اب پنجاب میں کالیکی منڈی کے علاقے سے ایک دلچسپ نتیجہ سامنے آیا ہے۔

ایک غریب ملازم نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مالک کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مہدی حسن انصاری نامی یہ شخص ایک ٹینٹ سروس کی دکان پر برتن دھونے کا کام کرتا تھا جسے تحریک انصاف کی جانب سے کونسلر کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں دکان کا مالک چوہدری عمران اسلم آرائیں تھا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہا تھا۔ مالک کی جانب سے نوکر پر اپنے حق میں دستبردار ہونے کی دباو ڈالاگیا تاہم انکار پر چوہدری عمران اسلم آرائیں مہدی حسن کو نوکری سے نکال دیا۔ چوہدری عمران اسلم آرائیں کی جانب سے اپنی الیکشن مہم پر لاکھوں روپے لگائے گئے جبکہ دوسری جانب مہدی حسن نے بنا پیسہ خرچ کیے عوام سے بہتر رابطہ قائم کرکے اپنے مالک کو شکست سے دوچار کردیا۔