عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

جمعہ 20 نومبر 2015 20:24

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئیہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی اور 15 سال بعد خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ہے،رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی کے تناسب سے یکم دسمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 وپے تک فی لیٹر کمی ہونی چاہیے تاہم عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔