فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی وڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر

اتوار 22 نومبر 2015 12:08

فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے وڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کی۔دونوں اداکاروں نے ہدایت کار امتیاز علی کے ہمراہ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ویڈیو کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کی۔اس دوران رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں کیوں کہ ان کے والد اور اداکار رشی کپور بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’تماشا‘ میں پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ نے رنبیر کے والد کا اہم کردار ادا کیا ہے۔رنبیر نے جاوید شیخ کی بہترین اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستانی پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے-رنبیر ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کے ہمراہ کام کر رہے ہیں۔دپیکا سے جب سوال کیا گیا کہ وہ بولی وڈ میں کن اداکاروں کے ہمراہ کام کرنا پسند کریں گی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے میں خوش ہیں۔امیتاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :