انگلش کوچ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد اگلے خواب دیکھنے لگے

اتوار 22 نومبر 2015 14:41

انگلش کوچ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد اگلے خواب دیکھنے لگے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری نظر 2019کے ورلڈ کپ پر ہے جس کی میزبانی خود برطانیہ کررہا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت محنت کر نا ہوگی میچ جیتنے سے خوشی ہوتی ہے لیکن ہمیں اپنی خامیوں کو بھی دور کر نا ہوگا ہم کرکٹ سے محظوظ ہورہے ہیں جس نے بہت سی شاندار اننگز بھی دیکھنے کو ملی ہیں ایلکس ہیلز جیسن رائے اور جوز بٹلر کے ساتھ ساتھ جو روٹ اور جیمز ٹیلر نے بھی بہت اچھی کار کر دگی دکھائی ہے اور یہ کھلاڑی دنیا کے دس بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو شکست دینا قابل تعریف ہے گھر سے باہر یہ ہمارے لئے بڑی جیت ہے جبکہ پاکستانی ٹیم یہاں کے ماحول سے بہت مانوس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور ہم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی اچھی کار کر دگی دکھائیں گے اور اس سیریز سے ہمیں بھارت میں آئندہ سال ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنا منٹ کیلئے تیاری میں مدد ملے گی ۔یہ ہمارا عالمی کپ کی جانب ایک اورقدم ہوگا ہم یہ سیریز بھی جیتنا چاہتے ہیں ۔شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے سلسلے میں یہ میچ 2627اور 30نومبر کو شارجہ میں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :