طالبان کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا الزام

اتوار 22 نومبر 2015 16:52

طالبان کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء ) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائدکیا ہے کہ افغان طالبان کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے ،افغانستان سے لوگوں کی نقل مکانی یورپ کیلئے ایک بحران مے تبدیل ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کو ایک انٹرویو میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال مشکل ہے۔شاہد عوام کی مستقبل میں سیکورٹی سے امیدیں وابستہ نہیں ہیں یہ اہم مسئلہ ہے کہ لوگ کیوں افغانستان چھوڑ رہے ہیں یہ صورتحال یورپ کیلئے ایک بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ افغانستان میں لڑنے والے طالبان کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :