Live Updates

خیبر پختونخوا میں اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی ہوگی ،مغربی روٹ کو اقتصادری رہداری میں شامل کرنا پسماندہ طبقے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے ،منصوبے کا سب سے چھوٹا روٹ نہ بنا تو یہ سب سے بڑا ظلم ہوگا،میاں صاحب آپ یہ روٹ نہیں بنائیں گے تو پنجاب کے خلاف نفرتیں پھلائیں گے ،خیبرپختونخوا کو گیس کاحق نہیں مل رہا ،میاں صاحب انصاف سے کام لیں اور صوبے کو گیس فراہم کریں ،پرویز خٹک کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مجھے الیکشن مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس پر میں دل سے انکاا ور کابینہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،ہم نے دو کاموں کا فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے عوام پر پیسہ خرچ کریں گے دوسرا اداروں کو ٹھیک کریں گے،عوامی جمہوری اتحاد کو تحریک انصاف میں خوش آمدیدکہتا ہوں، وقت ثابت کرے گا کہ عوامی جمہوری اتحاد کا پی ٹی آئی میں انضمام اچھا فیصلہ ہے،ہم نے پولیس کو غیر جانبدار کیا اور میرٹ پر بھرتیاں کیں، آج تک کبھی کسی کی سفارش نہیں کی میں چیلنج کرتا ہوں کہ باہر سے کوئی ادارہ آجائے اور چاروں صوبوں کی پولیس کا جائزہ لے، پختونخوا کی پولیس سب سے بہتر بن چکی ہے،بیواوٴں اور یتیموں کو سستا آٹا اور گھی ، صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیں گے، لاوارث بچوں کی ذمہ داری پختونخوا کی حکومت لے گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا صوابی میں جلسے سے خطاب

اتوار 22 نومبر 2015 18:43

خیبر پختونخوا میں اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی ہوگی ،مغربی روٹ کو اقتصادری ..

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی ہوگی ،پرویز خٹک کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مجھے الیکشن مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس پر میں دل سے انکاا ور کابینہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،ہم نے دو کاموں کا فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے عوام پر پیسہ خرچ کریں گے دوسرا اداروں کو ٹھیک کریں گے،مغربی روٹ کو اقتصادری رہداری میں شامل کرنا پسماندہ طبقے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے ،منصوبے کا سب سے چھوٹا روٹ نہ بنا تو یہ سب سے بڑا ظلم ہوگا،چھوٹا روٹ پہلے بننے سے بلوچستان اور پاکستان جڑ جائے گا،میاں صاحب آپ یہ روٹ نہیں بنائیں گے تو پنجاب کے خلاف نفرتیں پھلائیں گے ،خیبرپختونخوا کو گیس کاحق نہیں مل رہا ،میاں صاحب انصاف سے کام لیں اور صوبے کو گیس فراہم کریں ،عوامی جمہوری اتحاد کو تحریک انصاف میں خوش آمدیدکہتا ہوں، وقت ثابت کرے گا کہ عوامی جمہوری اتحاد کا پی ٹی آئی میں انضمام اچھا فیصلہ ہے،ہم نے پولیس کو غیر جانبدار کیا اور میرٹ پر بھرتیاں کیں، آج تک کبھی کسی کی سفارش نہیں کی میں چیلنج کرتا ہوں کہ باہر سے کوئی ادارہ آجائے اور چاروں صوبوں کی پولیس کا جائزہ لے، پختونخوا کی پولیس سب سے بہتر بن چکی ہے،بیواوٴں اور یتیموں کو سستا آٹا اور گھی ، صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیں گے،لاوارث بچوں کی ذمہ داری پختونخوا کی حکومت لے گی۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں صوابی میں ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔عمران خان نے عوامی جمہوری اتحاد کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد کو تحریک انصاف میں خوش آمدیدکہتا ہوں اور شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کرتاہوں وقت ثابت کرے گا کہ عوامی جمہوری اتحاد کا پی ٹی آئی میں انضمام اچھا فیصلہ ہے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ باقی حکومتیں سڑکوں اور میٹرو پر پیسہ خرچ کررہی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت پیسہ پہلے عوام پر خرچ کررہی ہے اس کے بعد سڑکوں پر خرچ کیا جائے گا۔پرویز خٹک کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مجھے الیکشن مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس پر میں دل سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔خیبر پختونخوا میں اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی ہوگی ہم نے دو کاموں کا فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے عوام پر پیسہ خرچ کریں گے دوسرا اداروں کو ٹھیک کریں گے۔

جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پختونخوا کی 70 فیصد انڈسٹری بند پڑی تھی ہم نے پولیس کو غیر جانبدار کیا اور میرٹ پر بھرتیاں کیں عمران خان نے آج تک کبھی کسی کی سفارش نہیں کی میں چیلنج کرتا ہوں کہ باہر سے کوئی ادارہ آجائے اور چاروں صوبوں کی پولیس کا جائزہ لے، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ پختونخوا کی پولیس سب سے بہتر بن چکی ہے۔بیواوٴں اور یتیموں کو سستا آٹا اور گھی دیں گے، صوبوں میں کھیلوں کو فروغ دیں گے،لاوارث بچوں کی ذمہ داری پختونخوا کی حکومت لے گی،یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔

سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی نسبت خیبر پختو نخوا میں اقتدار گاوں کی سطح پر جائے گا30 فیصد ترقیاتی فنڈ بلدیاتی اداروں کے پاس جائیں گے اداروں سے کہوں گا کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے کارندوں کو بھی گرفتار کرو انصاف میں کسی کے ساتھ فرق نہیں کریں گے اور سب کو پکڑیں گے پختونخوا احتساب سیل میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔

ساری جماعتوں نے ایک دوسرے کی چوری چھپانے کیلئے ایک دوسرے سے مک مکا کرلیا ہے اور تحریک انصاف کی مخالفت میں لگی ہیں۔مولانا رومی نے فرمایا کہ جب اللہ نے آپ کو پر دیے ہیں تو کیوں زمین پہ کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگ رہے ہو۔ نوجوانو آپ نے عظیم بننا ہے اور قوم کو خوددار بناناہے بھیک مانگ کر ، قرضے لے کر کوئی قوم عظیم نہیں بنی خلافت راشدہ کے دور میں ایمان کی قوت ، اللہ پر پختہ ایمان کے باعث مسلمان سر بلند تھے۔

عمران خان مر جائے گا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگے گا شوکت خانم پشاور کیلئے عوام سے پیسہ اکٹھا کریں گے کسی باہر کے ملک سے بھیک نہیں مانگیں گے۔جن گیسٹ ہاوٴ سوں پر عوام کا 2 کروڑ روپے خرچ ہوتا تھا صرف چند 6 ہفتوں میں 40 لاکھ روپے منافع میں چل رہے ہیں نتھیا گلی کے گیسٹ ہاوس کو بھی کمرشلائز کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ مغربی روٹ کو اقتصادری رہداری میں شامل کرنا پسماندہ طبقے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے ،منصوبے کا سب سے چھوٹا روٹ نہ بنا تو یہ سب سے بڑا ظلم ہوگا،چھوٹا روٹ پہلے بننے سے بلوچستان اور پاکستان جڑ جائے گا،میاں صاحب آپ یہ روٹ نہیں بنائیں گے تو پنجاب کے خلاف نفرتیں پھلائیں گے ،خیبرپختونخوا کو گیس کاحق نہیں مل رہا ،میاں صاحب انصاف سے کام لیں اور صوبے کو گیس فراہم کریں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات