شاہ سلمان کاروباری حکومت نہیں چلا سکتے ۔ پاکستان کے تجزیہ نگار ہارون الرشید نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 11:09

شاہ سلمان کاروباری حکومت نہیں چلا سکتے ۔ پاکستان کے تجزیہ نگار ہارون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے انکشاف کیا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کاروباری حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہےکہ شاہ سلمان چلے جائیں گے کیونکہ شاہ سلمان کی یادداشت اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ وہ چیزیں یاد نہیں رکھ پاتے اور نہ ہی لوگوں کو پہچان پاتے ہں.

ہارون الرشید نے بتایا کہ جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لیے گئے تو انہوں نے راحیل شریف کو نہیں پہچانا حالانکہ انہیں آرمی چیف سے ملاقات سے قبل کوئی بریفنگ دی گئی ہو گی جو انہیں اپنی کمزور یاد داشت کے باعث یاد نہیں رہی کہ وہ کس سے اور کیوں ملاقات کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :