’ہمیں اپنے وی آئی پی پروٹوکل سے ٹریفک بلاک نہیں کرنی‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 11:21

’ہمیں اپنے وی آئی پی پروٹوکل  سے ٹریفک بلاک نہیں کرنی‘

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء): سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل پیج پر اپ لوڈ کی گئی پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر گئی ہیں. ان تصاویر میں اسد عمر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں.

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ ہمیں سفر کرنے کے لیے کسی وی آئی پی پروٹوکول یا ٹریفک بلا کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جنون اور لیڈر اسی کو کہتے ہیں کہ جب ہمیں کسی پروٹوکول کی پرواہ نہیں ہتی . اسد عمر ٹریفک بلاک ہونے کے باعث جلسہ گاہ کی جانب پیدل ہی بھاگ کھڑے ہوئے جب ان کی یہ تصاویر لی گئیں. سوشل میڈیا صارفین بالخصوص پی ٹی آئی کے حامیوں نے اسد عمر اور پارٹی کی سوچ کو سراہتے ہوئے ان کے عزم میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے.