پاک، بھارت کرکٹ سیریز اب سری لنکا میں کھیلی جائیگی:ہندوستانی میڈیا کادعوی

پیر 23 نومبر 2015 11:23

پاک، بھارت کرکٹ سیریز اب سری لنکا میں کھیلی جائیگی:ہندوستانی میڈیا ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز اب سری لنکا میں کھیلی جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ سیریز 20دسمبر سے 3جنوری تک سری لنکا کے مختلف گراؤنڈ ز پر کھیلی جائے گی جس میں 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت سیریز کے بارے میں موقف ہے کہ چونکہ یہ اس کی ہوم سیریز ہے لہذا وہ اس کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے انکارکردیا ہے اوریہ تجویز پیش کی ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت آکر سیریز کھیلے جس پر پاکستان تیارنہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک سرگرم ہیں اور اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے ۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کے درمیان آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس ملاقات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :