کراچی پولیس کی کارروائی ،عزیز بلوچ گروپ کے 3 ملزمان ہلاک ،اسلحہ برآمد

پیر 23 نومبر 2015 11:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران پولیس اورجرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے کہاہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں تین جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت جبار ،عبدالرحیم اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔فدا حسین کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق عزیز بلوچ گروپ سے تھا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :