امریکی ریاست لوزیانا میں‌فائرنگ ، 16 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 11:30

امریکی ریاست لوزیانا میں‌فائرنگ ، 16 افراد زخمی

لوزیانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : امریکی ریاست لوزیانا کے نیو اورلینز پارک میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے . تفصیلات کے مطابق فائرنگ نیو اورلینز پارک میں گانے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا.

نیو اورلینز پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹائلر گیمبل کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تاحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران تقریباً 200 افراد موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کسی ذاتی جھگڑے کی وجہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ تین عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کو ایک مشین گن کے ساتھ جاتے دیکھا گیا.

متعلقہ عنوان :