جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ : پاکستان نے بھارت کو پچھاڑکر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 23 نومبر 2015 11:49

جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ : پاکستان نے بھارت کو پچھاڑکر فائنل میں جگہ بنالی

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) پاکستانی پلئیرز نے جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ بنکاک میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ پاکستان نے 38 کے مقابلے میں 31.5 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی ۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپین فرانس سے ہوگا ۔