اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں ساڑھے چار روپے فی لٹر کمی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 12:10

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں ساڑھے چار روپے فی لٹر کمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : پٹرولیم مصنوعات میں آئندہ ماہ کے آغاز میں ساڑھے چار روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے دس پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل تین روپے پچاس پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل دو روپے پچاس پیسے فی لٹر جبکہ ہلائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے. ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیس نومبر کو ارسال کی جائے گی. جس کے بعد قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد ان کا اطلاق کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :