سلمان خان کے مداح نے ”پریم رتن دھن پایو“دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

پیر 23 نومبر 2015 12:16

سلمان خان کے مداح نے ”پریم رتن دھن پایو“دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نا دیکھ پانے پر ان کے مداح نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار بے پناہ مقبول ہیں اوروہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔سلمان خان کے اندور سے تعلق رکھنے والے دھرمیندرکشواہا نامی مداح نے انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایوکے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد موت کو گلے لگالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھرمیندر فلم کی اوپننگ والی رات جب ٹکٹ لینے سینما پہنچے تو وہاں کے مینجرسیان کا جھگڑا ہوگیا جس کے سبب مینجرنے ٹکٹ دینے سے انکارکردیا۔دھرمیندر کے بھائی کے مطابق بات اس قدر بڑھی کے سینما مینیجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ان کے گھرآکردھرمیندرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔دھرمیندر اس واقعے سے اسقدر دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے اپنی ماں کی ساڑٰی سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ان کی والدہ نے انہیں اس حالتے میں دیکھا تو دیگر رشتے داروں کی مدد سے انہیں نیچے اتارا تاہم اسپتال پہنچنے تک دھرمیندر دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :