واور ینکا سے شکست ، اینڈی مرے نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا

پیر 23 نومبر 2015 12:18

واور ینکا سے شکست ، اینڈی مرے نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) اے ٹی پی ورلڈ فائنلز کے میچ میں سٹینسلاس واورینکا سے شکست پر اینڈی مرے نے غصے میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئزر لینڈ کے عالمی نمبر 4 سٹینسلاس واورینکا نے برطانیہ کے عالمی نمبر 2 اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 4-6 سے ہرا دیا جس پر مرے نے غصے میں ا پنا ریکٹ زور سے زمین پر مار کر توڑ ڈالا ۔ ایونٹ کے ایک میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی ، رافیل نڈال کی جیت کا سکور 6-7 ،6-3 اور6-4 رہا ۔