کراچی : سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن مکمل ، 25 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : رینجرز نے کراچی کے علاقہ پُرانی سبزی منڈی میں آپریشن کیا جس کے دوران رینجرز نے 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا. تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقہ پرانی سبزی منڈی کے قریب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقہ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی جس دوران پچیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا. آپریشن میں رینجرز نےجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کو بھی مسمار کردیا۔ رینجرز آپریشن میں خاتون رینجرزاہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :