چیئرمین پی سی بی شہریار خان رواں ہفتے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے

پیر 23 نومبر 2015 12:54

چیئرمین پی سی بی شہریار خان رواں ہفتے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان رواں ہفتے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے پاک بھارت سیریز کے وینیو اور بی سی سی آئی کے چیئرمین ششانک منوہر سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے‘ وزیراعظم نواز شریف پاک بھارت سیریز کی حتمی منظوری بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے رواں ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان ملاقات کریں گے اور وزیراعظم کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ششانک منوہر سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کریں گے اور وزیراعظم کو پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر آگاہ کرینگے تاہم پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے لئے وینیو کی وزیراعظم نواز شریف ہی حتمی منظوری دیں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی 25یا 26نومبر کو دوبارہ دبئی جائیں گے اور ششانک منوہر کو پاکستان کی طرف سے حتمی جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :