ریحام خان کو کیا کرنا چاہئیے؟؟ معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 13:21

ریحام خان کو کیا کرنا چاہئیے؟؟ معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کیا کرنا چاہئیے تو ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ فی الحال انہیں کچھ اور کرنے کی بجائے اپنی عدت پوری کرنی چاہئیے. واضح رہے کہ ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد لندن میں ہی مقیم ہیں جبکہ گذشتہ روز انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مسلمان طلبا سے خطاب بھی کیا.