فلمسٹار میرا منصف بن کے عمر اکمل اور ریچل خان کے درمیان صلح کروانے کی کوششوں میں مصروف

پیر 23 نومبر 2015 13:56

فلمسٹار میرا منصف بن کے عمر اکمل اور ریچل خان کے درمیان صلح کروانے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء ) فلمسٹار میرا منصف بن کے کرکٹر عمر اکمل اور اداکارہ و ماڈل ریچل خان کے درمیان صلح کروانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئیں ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ریچل خان اور عمراکمل کے درمیان جو تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کو اب ختم ہوجاناچاہیے ۔ ریچل خان میری بہنوں کی طرح ہے اور مجھے اس سے بڑی محبت ہے اگرعمراکمل سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کو اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے ریچل خان سے معذرت کرلینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمر اکمل میر ابھائی بناہو اہے اور میں نہیں چاہتی کہ ریچل اور عمر اکمل کاتنازعہ طول پکڑے ۔اگرکوئی انسان اپنی غلطی کا اعتراف کر لے تو میرے نزدیک اس کی عزت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ اس لئے میں چاہتی ہوں کہ دونوں کے درمیان ہونے والی سرجنگ کا خاتمہ ہوجائے اور میں اپنے بھائی عمر اکمل سے بھی گزارش کروں گی اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کااعتراف کرلیں کیونکہ ریچل خان ایک عورت ہے اور معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ عورت کی عزت کرے اور عورت ماں، بہن اوربیٹی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :