2015 ء کی سب سے بہترین سرائیکی گلوکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خدا کی شکر گزار ہوں‘ حنا ملک

پیر 23 نومبر 2015 13:56

2015 ء کی سب سے بہترین سرائیکی گلوکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خدا کی شکر گزار ..

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء )گلوکارہ حنا ملک نے کہا ہے کہ 2015ء کی سب سے بہترین سرائیکی گلوکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خدا کی شکر گزار ہوں ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے میانوالی تک انکے نئے البم ”کدے دل دے ورقے کھول“کو تاریخی کامیابی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

سرائیکی زبان بولنے والے ہزاروں افراد نے اس البم کو خرید کر مجھے نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں حنا ملک نے کہا کہ انہیں بیرون ملک شوز کی آفر زہو رہی ہیں وہ نئے سال میں یورپی ممالک کا دورہ بھی کررہی ہیں جہاں وہ پاکستانی سفیر ہونے کی حیثیت سے اپنی ثقافت کو اجاگر کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو بیرون ملک میں ملنے والی حوصلہ افزائی سے جہاں انکی مالی حالت مستحکم ہوتی ہے وہاں پاکستانی فن کا بول بالا بھی ہوتا ہے ۔آج سرائیکی گلوکاروں کی بہت بڑی کھیپ تیار ہو چکی ہے جو اپنی زبان کو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔