کراچی ؛پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کاسرچ آپریشن ،کئی مشتبہ افراد گرفتار

پیر 23 نومبر 2015 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کے سرچ آپریشن میں کئی مشتبہ افراد کوگرفتارکر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے پیرکی صبح کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی اورپی آئی بی کالونی کااچانک محاصرہ کرکے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ گھرگھرتلاشی لی اورکئی مشتبہ افراد کوحراست میں لیکران کوگرفتار کرلیاگیا گرفتار افراد سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوئی اطلاعات کے مطابق آپریشن کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا4گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں رینجرز کے سیکڑوں افراد نے حصہ لیا اس موقعہ پرداخلی اورخارجی راستے مکمل طوپرسیل کردیئے گئے تھے اورکسی بھی شخص کوعلاقے میں باہرجانے یااندرجانے کی اجازت نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :