یورپی ممالک کی جانب سے پاکستانی سی فوڈ پر پابندی ختم ہونے کا امکان

پیر 23 نومبر 2015 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان کی مچھلیوں کی برآمد پر پابندی ہٹائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ، ایسا ہونے کی صورت میں پاکستان ایک کروڑ ڈالر مالیت کا سی فوڈ برآمد کر سکے گا۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک کی جانب سے مچھلیوں کی برآمدات پر سے جلد پابندی اٹھائے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ابتداء میں کراچی فشریز کے آکشن ہال کے ون سے سی فوڈ کی برآمداد کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ آکشن ہال کے ٹو پر پاپندی ابھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ اگر یورپی ممالک مچھلیوں کی جانب سے برآمدات پر سے پابندی اٹھا لی جاتی ہے تو صرف کے ون آکشن ہال سے سالانہ 1 کروڑ ڈالر مالیت کا سی فوڈایکسپورٹ کیا جاسکے گا۔ جبکہ کے 2 پر سے پابندی اٹھنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو سکے گا۔