جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ، پاکستان کے احمد شہزاد آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

پیر 23 نومبر 2015 14:29

جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ، پاکستان کے احمد شہزاد آج اپنی سالگرہ منا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) 23 نومبر کے دن دنیائے کرکٹ کے کئی نامور سٹار پیدا ہوئے جن میں جنوبی افریقہ کے بہترین اوپنر گیری کرسٹن کے علاوہ آسٹریلیا کے فاسٹ باولر ، اپنی مونچھوں کی وجہ سے مشہور آسٹریلیا کے مرو ہیوزاور پاکستان کے احمد شہزاد شامل ہیں تا ہم ان میں سے گیری کرسٹن سب سے قابل ذکر کرکٹر اور کوچ ہیں ۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے گیری کرسٹن آج کے دن 1967ء میں پیدا ہوئے ، انہیں قدرت نے اپنے دور کا ایک بہترین اوپننگ بلے باز بنا دیا ۔

گیری نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993-94ء میں آسٹریلیا کے خلاف شروع کیا ۔ اسی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سڈنی میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز انداز میں 5 رنز سے جیتا جس میں گیری کرسٹن کا حصہ 67 اور 41 رنز کا تھا ۔ گیری کو پہلی سنچری بنانے کے لئے دو برس انتظار کرنا پڑا جو انہوں نے جوہاننسبرگ میں انگلینڈ کے خلاف بنائی ۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر میں انہوں نے 21 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں جن میں 8 سنچریاں ایسی تھیں جن میں انہوں نے 150 سے زائد رنز سکورکئے ۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے 5000 ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے ۔ گیری کرسٹن دسمبر 2007ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تو نہ صرف بھارت کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی بلکہ اس نے انہی کے دور میں 2011ء کا عالمی کپ بھی جیتا ۔