محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی میں عباسی شہید ہسپتال میں ایک مرتبہ پھر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا

پیر 23 نومبر 2015 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی میں عباسی شہید ہسپتال میں ایک مرتبہ پھر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ہسپتال پر چھاپہ مارا اس دوران افسران سے مالی معاملات اور ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ سے ملازمین کے ریکارڈ اور مالی معاملات کے ریکارڈ کی فائلیں بھی ضبط کر لی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :