دنیا بھر کو رُلا دینے والی تصویر ۔۔۔ باپ بیٹے کی شہریت کے حوالے سے متضاد اطلاعات۔ برطانوی اور جرمن میڈیا نے دونوں کے پاکستانی ہونے کا دعوی کر دیا!

پیر 23 نومبر 2015 14:39

دنیا بھر کو رُلا دینے والی تصویر ۔۔۔ باپ بیٹے کی شہریت کے حوالے سے متضاد ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) سوشل میڈیا پر روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں لیے روتے ہوئے شخص کی بچے کے ساتھ تصویر نے دنیا بھر کو رُلا دیا ہے. لیکن ان دونوں کی شہریت کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ اب ایک برطانوی اخبار کے مطابق یہ تصویر ایک پاکستانی باپ بیٹے کی نکلی جو بہتر مستقبل کے لیے پاکستان چھوڑ گئے تھے ،پاکستانی خاندان کو یونان اور مقدونیہ کی سرحد سے آگے نہیں جانے دیا جا رہاکیونکہ سربیا اور مقدونیہ نے صرف تین جنگ زدہ ممالک شام ، عراق اور افغانستان کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی ہے ۔

پناہ گزینوں کا معاملہ آئے روز شدت اختیار کرتاجارہاہے، سوشل میڈیا پر روٹی کا ٹکڑاہاتھ میں لیے روتے ہوئے شخص کی پہچان جرمن میڈیا سامنے لے آیاہے اور انکشاف ہواہے کہ باپ بیٹا پاکستانی ہیں تاہم ان کی مزید شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق زیرنظرتصویر میں پاکستانی مہاجر بچہ آہستہ سے اپنے باپ کی پیشانی پر اپنا نرم و نازک ہاتھ پھیر رہا ہے، زمین پر بیٹھا باپ ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا پکڑے زار و قطار رو رہا ہے اور اْنہوں نے بہتر مستقبل کے لیے پاکستان چھوڑا تھا۔

جرمنی کے مشہور اخبار ’بِلڈ‘ کے مطابق یہ تصویر ایک پاکستانی باپ اور اس کے بچے کی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہاجرین کا بحران دن بہ دن کتنا غمناک ہوتا جا رہا ہے۔ اس پاکستانی خاندان کو یونان اور مقدونیہ کی سرحد سے آگے نہیں جانے دیا جا رہاکیونکہ سربیا اور مقدونیہ نے صرف تین جنگ زدہ ممالک شام ، عراق اور افغانستان کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی ہے جبکہ دیگر سرحد پر ہی کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

جرمن میڈیا نے تصویر میں نظر آنے والے پاکستانی باپ اور بیٹے کے نام تو نہیں بتائے، صرف یہ یقین کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی باب بیٹے کی یہ تصاویر اس وقت لی گئیں جب پاکستانیوں اور مراکش کے مہاجرین کی طرف سے سرحد عبور کرنے کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔میڈیا اطلاعات کی مطابق گزشتہ جمعرات سے یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں پاکستانی اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے مہاجرین سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک رکھا ہے۔ مقدونیہ اور سربیا مہاجرین کے زیر استعمال ’بلقان کے روٹ‘ کے ممالک ہیں۔ اسی راستے سے ہزارہا مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :