بھارتی سپنرز سے نمٹنے کا گر جانتے ہیں ، جین پال ڈومینی

پیر 23 نومبر 2015 14:41

بھارتی سپنرز سے نمٹنے کا گر جانتے ہیں ، جین پال ڈومینی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) جنوبی افریقی بیٹسمین جین پال ڈومینی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ان کی ٹیم ناگ پور میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی سپنرز سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز بتایا کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو بتدریج بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں اور آئندہ وہ غلطیا ں نظر نہیں آئیں گی جو گزشتہ دو میچوں میں کی گئیں۔ ڈومینی نے کہا کہ وہ اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ بھارتی سپنرز کافی مضبوط ہیں تاہم پروٹیزسائیڈ کے پاس بھی صلاحیت موجود ہے جس کی مدد سے وہ مخالف بالرز پر حاوی ہوسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں گیند کو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹیم کیلئے مفید ثابت ہوسکیں ۔