فرانس سے پاکستان آنے والے تارکین وطن کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر رکاوٹ کا سامنا

چوہدری نثار پابندی ختم کروائیں، تارکین وطن کا مطالبہ

پیر 23 نومبر 2015 14:51

فرانس سے پاکستان آنے والے تارکین وطن کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر رکاوٹ ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) سپین، اٹلی اور دوسرے یورپین ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو فرانس کے دارلحکومت پیرس کے ذریعے پاکستان آنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر رکاوٹ کا سامنا ہے ،جس پر تارکین وطن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پابندی ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین۔ اٹلی اور دوسرے یورپین ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو پیرس آنے اور واپس جانے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا جاتا ہے۔

فرانس کے لئے سفر نہیں کرنے دیا جاتا۔ فرانس پولیس کی طر ف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں اس وقت ایک فیملی کو شک کی بنا پر واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔ تاحال سپین پرتگال اٹلی بیلجیئم اور دوسرے یورپین ممالک کے پاکستانیوں کو فرانس کے لئے سفر کرنے نہیں دیا جاتا۔

(جاری ہے)

بلکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہی انہیں روک لیا جاتا ہے۔ جبکہ اس پابندی کو ختم کروانے کے لئے کوئی بھی لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام لوگوں کی لاکھوں روپے کی ٹکٹیں بھی ضائع کروا دیتے ہیں۔ جبکہ فرانس پولیس نے کہا ہے کہ دوسرے یورپین ممالک کے لوگ واپس فرانس آ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے ملک کی واپسی کی ٹکٹ بھی لازمی ہے۔ اس کے بعد فرانس واپسی ہو سکتی ہے۔ لیکن ایف آئی اے حکام اسلام آباد سے ہی سفر نہیں کرنے دیتے۔ یورپ بھر کے تارکین وطن نے چوہدری نثار وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندی ختم کروائیں۔

اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس لیں اور یورپین ممالک کے پیپروں والوں کو اسلام آباد سے فرانس سفر کرنے دیا جائے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی آئندہ ہفتے فرانس کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف بھی کمیونٹی کی اس آواز کو حکومت فرانس گوش گزار کریں اور پاکستانیوں کے امیج کو بحال کروائیں