بالی وڈ میں لوگ اہم ایشوز پر سٹینڈ نہیں لیتے ، نندیتا داس

پیر 23 نومبر 2015 15:12

بالی وڈ میں لوگ اہم ایشوز پر سٹینڈ نہیں لیتے ، نندیتا داس

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں لوگ کسی معاملے پر سٹینڈ نہیں لیتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ حقیقت میں ہماری انڈسٹری کی قابل رحم حالت ہے کہ زیادہ تر لوگ ان چیزوں کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے جن کے بارے میں ان کا خیال ہوتا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں یا پھر وہ سیاسی نہیں بننا چاہتے جبکہ ہالی وڈ میں اگر دیکھا جائے وہ لوگ پیرس حملوں جیسے ایشوز پر بھی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ ایسے موضوعات کو اپنی فلموں کا حصہ بھی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ یقینناً قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں لوگ مجھے ایک سماجی کارکن اور سماجی کارکنوں کی دنیا میں مجھے لوگ ایک اداکارہ سمجھتے ہیں جو کہ یقیناً میرے لئے ناخوشگوار بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شائد ایسا میرے ساتھ اس لئے ہو رہا ہے کہ میں نے کچھ فلمیں ایسی کی ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ابھی مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ میں فائر جیسی بولڈ فلمیں کیسے کر لیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل کاموں میں ماسٹر کرنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے شبانہ اور راہول کھنہ کے مقابلے میں بہترین بوسہ دینے والی بھی کہا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :