ملک میں عدم برداشت کے حوالے سے تمام احتجاجی آوازوں کا احترام کرتا ہوں ، انیل کپور

پیر 23 نومبر 2015 15:12

ملک میں عدم برداشت کے حوالے سے تمام احتجاجی آوازوں کا احترام کرتا ہوں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت کے حوالے سے تمام احتجاجی آوازیں قابل احترام ہیں تاہم یہ ایشوز جلد حل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اور یہاں اختلاف رائے مختلف امور پر ہوتا رہتا ہے اور یہ صحت مند جمہوریت کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ خواہ کتے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں ہماری حکومت اور عوام دونوں مل کر مسائل کا حل بھی ضرور نکال لیتے ہیں اور کئی سالوں سے ہم پرامن قوم کی طرح رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عدم برداشت کے حوالے سے جو آوازیں بلند ہو رہی ہیں ہمیں یقیناً ان کا احترام کرنا چاہئے اور مسائل کے حل کے لئے آپس میں مل کر آگے بڑھنا چاہئے ۔