جیکولین کو امریکی ڈانس ریئلٹی شو کی آفر ، آفر قبول کرنے بارے غور کر رہی ہوں ، اداکارہ کا انٹرویو

پیر 23 نومبر 2015 15:31

جیکولین کو امریکی ڈانس ریئلٹی شو کی آفر ، آفر قبول کرنے بارے غور کر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کو امریکی ڈانس ریٹلیٹی شؤ کی آٰفر ہوئی ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے شو کی آفر ہوئی ہے اور میں اس بارے میں غور کر رہی ہوں تاہم ابھی معاملات طے ہونے باقی ہین انہوں نے کہا کہ میں ستمبر میں دبئی میں تھی تو مجھے اس کی آفر ہوئی ۔

(جاری ہے)

تاہم میں اس بارے میں ابھی تفصیلات فراہم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ابھی بہت سے معاہدے طے ہونا باقی ہیں ۔

انہوں نے کہا ک میرے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ میں سٹائلش اداکارہ ہوں میں ملبوسات پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہوں تاہم میرا فیشن لائن کے بزنس میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں ایکشن فلمیں کرنے کی خواہوں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں ایتھلیٹ ہوں مجھے سپورٹس کا شوق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھرپور ایکشن فلم کرنا چاہتی ہوں ۔