پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں میری پہلی دوست تھیں: دپیکا پڈوکون

پیر 23 نومبر 2015 15:31

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں میری پہلی دوست تھیں: دپیکا پڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو پریانکا چوپڑا ان کی پہلی دوست تھیں جو آج بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کی تشہیر کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ جب انہوں نے بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت پریانکا چوپڑا ایک بڑی اداکارہ تھیں لیکن یہ پریانکا ہی تھیں جو انڈسٹری میں ان کی پہلی دوست تھیں اور یہ رشتہ آج بھی قائم ہے۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ فلم ”باجی راوٴ مستانی” کی شوٹنگ کے دوران بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی معاملات پر زبردست مقابلہ ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہم دونوں کو اکثر مذاق میں لڑنے اور جھگڑا کرنے کا کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پریانکا چوپڑا نے ہر معاملے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔