ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں عہدے بیچے جارہے ہیں ،بزنس مین پینل
پیر 23 نومبر 2015 16:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)بزنس مین پینل نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے سال 2015میں ہونے والے انتخابات میں عہدے بیچے گئے، بڑے عہدے کے 30لاکھ،درمیانی عہدے کے 10لاکھ جبکہ چھوٹے عہدے کے 5لاکھ روپے مقرر کیے گئے ۔یہ رقم یونائیٹڈبزنس گروپ کے لیئے فنڈزکے نام سے وصول کی گئی۔اس ضمن میں میڈیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)کے سی ای اواوریونائیٹڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں بڑے عہدے کے 30لاکھ، درمیانی عہدے کے 10لاکھ جبکہ چھوٹے عہدے کے 5لاکھ روپے یوبی جی کے فنڈزکے نام پر وصول کیے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایم منیر کے ایک قریبی ساتھی نے جب ایس ایم منیرسے یوبی جی کے فنڈزکے حوالے سے بات کی اور حساب مانگا تو ایس ایم منیر نے جواباً کہاکہ میں فنڈزکا حساب دینے کا پابندنہیں ہوں مگریوبی جی کااکاؤنٹ خودمینٹین کرتا ہوں اور اس وقت اکاؤنٹ میں 8لاکھ روپے موجود ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس وقت یوبی جی کے اکاؤنٹ میں تقریباً80لاکھ روپے موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوبی جی کے نام پر کروڑوں روپے فنڈزاکھٹاکیا گیااس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے ۔اس فنڈزکوضیافتوں کے نام پر اڑادیاگیا۔دریں اثناء بزنس مین پینل نے کہاکہ ایک طرف ایس ایم منیر ٹڈاپ کے سی ای او ہیں اور دوسری جانب وہ یوبی جی کے نام پر سیاست کررہے ہیں جوکہ ٹڈاپ کے سیکشن 31کے تحت جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیر ٹڈاپ کے نام پر ٹریڈباڈیزکے دورے کررہے ہیں اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکرفیڈریشن کے سالانہ انتخابات برائے 2016کے لیے اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔وزیراعظم اور وفاقی وزیرتجارت اس کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرایف پی سی سی آئی پر اپنی بادشاہت قائم رکھنے کے لیے ایک ایسے شخص کو صدارتی عہدے پر نامزدکیا ہے جس کا کوئی کاروبار نہیں ہے اور نہ ہی انہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کا علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں نوکر نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے والے سپہ سالار کو لانے کی ضرورت ہے جو بزنس کمیونٹی کا ایجنڈا ایوان میں پیش کرنے کی جرأت اور صلاحیت رکھتا ہو۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.