کراچی، چہلم امام حسین سے قبل ٹھوس اور موٴثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں ،حسین مسعودی

پیر 23 نومبر 2015 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے تحت چہلم امام حسین کے انتظامات کی مناسبت سے شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا حسین مسعودی نے کی ،اجلاس میں چہلم امام حسین کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہم سید الشہداء کے پیروکار ہیں ،دہشت گرد ہمارا راستہ نہیں روک سکتے،انہوں نے علماء ،خطباء اورذاکرین سے کہا کہ وہ اربعین کی مجالس میں امن و محبت اور روادری کے پیغام کے علاوہ نواسہ رسولﷺ کی شہادت کے مقاصد اور اسلام کے سنہری اصولوں سے عوام کو آگاہ کریں ،جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے ٹھوس اور موٴثر اقدامات کریں،تاکہ عزاداران امام حسین پر امن اور آزادانہ ماحول میں مجالس اور اربعین کے جلوسوں میں شرکت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :