بھارت نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار نہیں تو ہمیں بھی ضرورت نہیں:سرتاج عزیز

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2015 16:24

بھارت نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار نہیں تو ہمیں بھی ضرورت نہیں:سرتاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 نومبر۔2015ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے 48گھنٹے میں اہم اعلان کی توقع ہے ۔اس حوالے سے سرگرم جائلز کلارک کی پریس کانفرنس میں اعلان ہوسکتاہے جبکہ مشیر خارجہ وزیراعظم سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار نہیں تو ہمیں بھی کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر چھائے سیاہ بادل تاحال چھٹ نہ سکے۔غیر یقینی صورتحال بدستوں قائم ہے ۔اس سلسلے میں سری لنکا میں 20دسمبر سے تین جنوری تک محدود سیریز کا امکان ہے جس میں تین ون ڈے اور دو ٹی 20میچ ہوسکتے ہیں میڈیا رپوٹس کے مطابق تمام میچز کولمبو میں ہوسکتے ہیں تاہم دبئی میں سیریز کے حوالے سے تاحال مکمل خاموشی ہے ۔دریں اثناء مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناہے کہ بھارت اگر نیوٹرل مقام پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو تیار نہیں تو ہمیں بھی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :